سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہمارے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہمارے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، ہم نے مشکل فیصلے کرکے معیشت کو بچایا، مہنگائی کی وجہ عمران خان کے آئی ایم ایف معاہدے ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے مشکل فیصلے کرکے معیشت کو بچایا، مہنگائی عمران خان کے آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے ہے۔
رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نوازشریف کل اور آج بھی الیکشن کی طرف جانے کا کہہ رہا ہے، عمران خان اب کہہ رہا ہے چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کا نام عمران خان نے دیا تھا، دھونس دھمکی سے چیف الیکشن کمشنر تبدیل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہمارے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔
راناثنا اللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر غیرملکی فنڈنگ ​​کیس کا فیصلہ جاری کرے، پی ٹی آئی کے وکلاء نے سماعت کے دوران 9 رٹ پٹیشنز دائر کر کے 8 سال تک تاخیری حربے استعمال کیے۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ محفوظ ہے لیکن 8 سالوں بعد بھی مزید تاخیر ناقابل فہم ہے۔اسی طرح وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ فارن فنڈنگ کیس بہترین مثال ہےکہ کیسے لاڈلے کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کے الزام پر نااہل کردیا گیا جبکہ لاڈلے کو کھلی چھوٹ دی گئی اور 8 سال سے فیصلہ نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس رکوانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں9 رٹ پٹیشنز ہوئیں جبکہ 50 بار التوا دیا گیا۔ اسی طرح وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ سنایا جائے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کا حساب ہونا چاہیے،غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی وجہہ سے عمران خان ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، ریکارڈ سے ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان کو ساڑھے سات ملین امریکی ڈالر کی ممنوعہ فنڈنگ ہوئی ہے، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ گزشتہ 8 سال سے تاخیر کا شکار ہے۔
قومی سلامتی کو داؤ پر لگا کر ایک مجرم کو ناجائز چھوٹ دی جا رہی ہے ،لاڈلے مجرم کو چھوٹ دینے کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago