تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے گئے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد ڈاکٹر شیریں مزاری، علی محمد خان، فرخ حبیب سمیت 11 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 131 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خورشید شاہ، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے مرحلہ وار منظور کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں، ان میں ڈاکٹر شیریں مزاری، علی محمد خان، فرخ حبیب، فضل خان، شوکت علی، فخر زمان، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ، شکور شاد، شاندانہ گلزار شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ 11 ایم این ایز کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ مراسلہ بھی بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 11 اپریل 2022 کو تحریک انصاف کے کل 131 اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے ڈپٹی اسپیکر کے پاس جمع کروا دیے تھے، تاہم بعد ازاں نئے منتخب ہونے والے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اراکین کے حاضر ہو کر تصدیق کرنے تک استعفے منظور نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ بھی واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین قومی اسمبلی اب بھی ایوان کا حصہ ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago