ن لیگ کے کئی ایم پی ایزسپیکرالیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے، انکشاف سے ن لیگ کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)سپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن سے قبل سینئر سیاستدان اعجاز الحق کے بیان نے مسلم لیگ کی صفوں میں کھلبلی مچادی .

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کے وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے کے بعد اب سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کی تیاری کی جارہی ہے .

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سبطین خان جبکہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے سیف الملک کھوکھر سپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار ہیں،

دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے، اسپیکر کا انتخاب چار بجے خفیہ رائے شماری سے ہوگا .

انتخاب سے قبل سربراہ مسلم لیگ (ض)اعجازالحق نے دعویٰ کیا کہ(ن) لیگ کے کئی ایم پی ایزاسپیکرالیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ کاسٹ کرینگے .

انہوں نے لیگی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر(ن) لیگ کو نہیں پتہ تو میرے پاس ایم پی ایزکی فہرست موجود ہے .

. .

متعلقہ خبریں