پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ سنایا جائے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا جلد فیصلہ سنایا جائے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ غیر ملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کا حساب ہونا چاہیے،غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے

عمران خان ریاست کی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، ریکارڈ سے ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان کو ساڑھے سات ملین امریکی ڈالر کی ممنوعہ فنڈنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ گزشتہ 8 سال سے تاخیر کا شکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کو داؤ پر لگا کر ایک مجرم کو ناجائز چھوٹ دی جا رہی ہے،لاڈلے مجرم کو چھوٹ دینے کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ شواہد کی روشنی میں ثابت ہو چکا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ان کے والد کو نااہل قرار دیا گیا،عمران خان نے الیکشن میں سچ چھپایا اور لگاتار جھوٹ بولا مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔شازیہ مری نے کہاکہ قومی سلامتی، ملکی مفاد اور انصاف کا تقاضا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا فیصلہ سنایا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں مزید تاخیر قومی سلامتی کو داؤ پرلگانے کے مترادف ہے، تمام غیر قانونی فنڈنگ کی رقم بحق سرکار ضبط کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی فنانس کمیٹی نے ملازمین کے ذریعے ملک اور بیرون ملک چندا اکٹھا کیا، عمران خان اور عارف علوی کی ایما پر جرم کیا گیا،پی ٹی آئی شور مچا کر فارن فنڈنگ کا حساب دینے سے بچ نہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

6 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

36 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

47 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago