گورنر اسٹیٹ بینک کو 25 لاکھ تنخواہ اور مراعات دی جاتی ہیں، تفصیلات پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر اسٹیٹ بینک کو 25 لاکھ تنخواہ اور مراعات دی جاتی ہیں-اس وقت گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ خالی ہے اور مرتضیٰ سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں- تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔اس وقت گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ خالی ہے اور مرتضیٰ سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کی ذمہ داریاں سنبھال رہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں سابق گورنر رضا باقر کی تنخواہ و مراعات کی تفصیلات پیش کی گئیں جس کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی جس میں سالانہ 10 فیصد اضافہ بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ مکمل فرنشڈ مکان، دو گاڑیاں بمع 1200 لیٹر پیٹرول اور ڈرائیور، 4 گھریلو ملازمین کی تنخواہ، بجلی، گیس، پانی کے بل اور جنریٹر کے ایندھن کا خرچہ، بچوں کی اسکول فیس کا 75 فیصد حصہ بھی اسٹیٹ بینک ادا کرتا ہے، لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ بھی مفت فراہم کیا جاتا ہے۔
قومی اسمبلی میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کو ضرورت کے مطابق 24گھنٹے سکیورٹی مع سکیورٹی گارڈ اور سکیورٹی سسٹم دیا جا ئے گا، مطابق مکمل طبی سہولیات دی جاتی ہیں۔ ہر ماہ تین چھٹیاں اور مدت ملازمت مکمل ہونے پر چھ ماہ تک چھٹی مع انکیشمنٹ کی سہولت دی گئی ہے۔ آخری لی گئی تنخواہ پر سروس کے ہر تکمیلی سال پر ایک ماہ کی تنخواہ ملتی ہے۔ کنٹری بیوٹری پراویڈنٹ فنڈ تنخواہ کا 8 فیصد ہوتا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

4 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

34 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

44 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

6 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago