بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے ایک سو سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے،میرعبدالقدوس بزنجو

حب(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بارشوں سے سب سے زیدہ متاثر ہونے والے ضلع لسبیلہ کے دورہ پر صنعتی شہر حب پہنچے لیڈا کے کانفرنس حال میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے مقامی عہدیداروں سے ملاقات کر کے لسبیلہ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور حکومتی اقدامات سے متعلق گفتگو کی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو لسبیلہ میں ہونے والے نقصانات اور ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیموں کی جانب سے ریسکیو اور سڑکوں کی بحالی سے متعلق کے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ بارشوں نے ایک سو سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے انسان قدرتی آفات کے آگے بے بس ہے لیکن مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اپنے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ نقصانات بہت زیادہ ہیں اور بلوچستان آدھا پاکستان ہے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ریسکیو اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے لیکن وفاقی حکومت کے تعاون سے متاثرین کی فوری بحالی کے اقذامات کئے جا رہے ہیں وسائل کم ہوئے تو قرض لے کر بھی انفرا اسٹرکچر اور متاثرین کی بحالی ممکن بناؤں گا انہوں نے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے حرالے سے کتاہی برتنے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں کے دورے کر کے سرکاری مشینری کو دوروں کی سیکیورٹی پر لگا کر متاثرین کی میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے راستوں کی بحالی کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی

Recent Posts

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

1 min ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

18 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

48 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

58 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago