کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ حرا مانی نے دعا زہرہ اور ظہیر سے متعلق متنازعہ بیان پر تنقید کی زد میں آنے کے بعد معافی مانگ لی . پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے دعا اور ظہیر کیلئے اپنے دیئے گئے بیان پر تنقید کے بعد دعا زہرہ کے والدین اور اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے .
اداکارہ نے دو روز قبل انسٹا گرام کی اسٹوری پر لکھا تھا کہ ان کی دعا ہے کہ دعا زہرہ اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالی میری یہ دعا ضرور سنیں گے .
جس کے بعد انہیں اس بیان پر سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دیئے گئے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں اس حوالے سے مکمل معلومات نہیں تھی .
ویڈیو بیان میں حرا نے کہا کہ میں اس معاملے پر غلط تھی اور مجھے اپنی غلطی ماننے میں کوئی شرم نہیں اور یہ کہ غلطیوں کو تسلیم کرنا کوئی مضحکہ بات نہیں .
اداکار منیب بٹ ، سونیا حسین اور سنیئر اداکارہ صبا فیصل سمیت شوبز سے جڑی کئی شخصیات نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے حرا مانی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ غلطیاں ہو جاتی ہیں جبکہ حرا کے مداحوں نے بھی کہاکہ وہ بے حد نرم اور صاف دل کی مالک ہیں انہوں نے غلطی تسلیم کرلی ہے انہیں معاف کردینا چاہیے .
. .