حرا مانی نے دعا زہرہ سے متعلق اپنے بیان پرمعافی مانگ لی

کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ حرا مانی نے دعا زہرہ اور ظہیر سے متعلق متنازعہ بیان پر تنقید کی زد میں آنے کے بعد معافی مانگ لی۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے دعا اور ظہیر کیلئے اپنے دیئے گئے بیان پر تنقید کے بعد دعا زہرہ کے والدین اور اپنے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔اداکارہ نے دو روز قبل انسٹا گرام کی اسٹوری پر لکھا تھا کہ ان کی دعا ہے کہ دعا زہرہ اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالی میری یہ دعا ضرور سنیں گے۔
جس کے بعد انہیں اس بیان پر سوشل میڈیا پر ٹرول کیا گیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وضاحتی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے دیئے گئے بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں اس حوالے سے مکمل معلومات نہیں تھی۔
ویڈیو بیان میں حرا نے کہا کہ میں اس معاملے پر غلط تھی اور مجھے اپنی غلطی ماننے میں کوئی شرم نہیں اور یہ کہ غلطیوں کو تسلیم کرنا کوئی مضحکہ بات نہیں ۔

اداکار منیب بٹ ، سونیا حسین اور سنیئر اداکارہ صبا فیصل سمیت شوبز سے جڑی کئی شخصیات نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے حرا مانی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ غلطیاں ہو جاتی ہیں جبکہ حرا کے مداحوں نے بھی کہاکہ وہ بے حد نرم اور صاف دل کی مالک ہیں انہوں نے غلطی تسلیم کرلی ہے انہیں معاف کردینا چاہیے۔

Recent Posts

جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت کو معاہدے پر عملدرآمد کیلئے دی گئی مدت ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی اور حکومت کےمعاہدے کی45 دن کی مدت مکمل ہوگئی، جماعت اسلامی…

8 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں کیا مصروفیات ہوں گی ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) ‎وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

9 hours ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کیخلاف لاہور میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج…

9 hours ago

گنڈا پورکا سافٹ وئیر اپڈیٹ کردیا ہے، عظمٰی بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ہم نےگنڈا پورکا سافٹ…

9 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا : آصف علی زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی…

9 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 30 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا…

9 hours ago