اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ لوگ سیاسی بحران کے خاتمے کے خواہاں ہیں لیکن عمران خان ملک میں انتشار چاہتا ہے ۔
جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں وہ طالبان سے مذاکرات کر سکتے ہیں لیکن سیاسی مخالفین کے ساتھ نہیں، عمران خان کی فاشسٹ سوچ کی وجہ سے پہلے ہی ملک میں تقسیم اور نفرت بڑھ گئی ہے،نیازی ایک ایسے انا پرست شخص ہیں جو کشمیر کے معاملے پر بھی سیاسی مخالفین کے ساتھ نہیں بیٹھے، انہوں نے کہا کہعمران خان کے وزیر انتخابی فریم ورک پر مذاکرات کی باتیں کر رہے جبکہ وہ خود ابھی تک کنٹینر پر کھڑے ہیں،لوگ سیاسی بحران کے خاتمے کے خواہاں ہیں،لیکن عمران خان اپنے مطالبات منوانے کے لئے انتشار کی دھمکیاں دے رہے، عمران خان صرف اپنے مقاصد کے لیے انتشار چاہتے ہیں، چاہے اس کا ملک پر جو بھی اثر ہو، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کرسی پر بیٹھ کر ہمارے جلد انتخابات کے مطالبے کی مخالفت کرتے تھے، اب حکومت سے نکلنے کے بعد انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں، عام انتخابات عمران خان اور ان کی ایک جماعت کے مطالبے پر نہیں ہونگے، انتخابات وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کی مرضی کے مطابق اور وقت پر ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ نئی الیکشن کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ وہ شخص کر رہا جو 2018 کے متنازعہ الیکشن کے نتیجے میں ملک پر مسلط کئے گئے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…