سعودی عرب نے میزبان عمرہ سکیم منسوخ کر دی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے میزبان عمرہ اسکیم منسوخ کر دی ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے میزبان عمرہ اسکیم کے تحت سعودی شہریوں اور غیر مقامیوں کو عمرہ کے لیے تین سے پانچ غیر ملکی زائرین کو لانے اور ان کی میزبانی کرنے کی اجازت تھی۔گفتگو میں حج و عمرہ کی وزارت کے ترجمان ہشام بن سعید نے کہا کہ وزارت کی جانب سے تین سال قبل شروع کی گئی اس اسکیم پر مزید عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔
منسوخ شدہ اسکیم کے تحت، ایک سعودی شہری مملکت سے باہر کے کسی بھی مسلمان کی میزبانی کر سکتا ہے، جبکہ تارکین وطن اپنے فرسٹ ڈگری رشتہ داروں کی عمرہ کی ادائیگی کے لیے میزبانی کر سکتے ہیں۔وزارت سعودی شہریوں کو ان کی سول رجسٹری کی بنیاد پر اور غیر ملکی باشندوں کو ان کے رہائشی اجازت نامہ (اقامہ)کے ذریعے ویزہ جاری کرتی تھی۔اسکیم کے تحت سعودی شہریوں اور تارکین وطن کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ان لوگوں کی دیکھ بھال اور خدمت کریں جن کی مملکت میں میزبانی کی گئی ہے، تاکہ ان کی روانگی تک عمرہ ادا کیا جا سکے اور میزبانی کے اس عمل کو سال میں تین بار دہرانا ممکن بنایا جاسکے۔

Recent Posts

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

46 mins ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

6 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

7 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

7 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

7 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

7 hours ago