حب ڈیم بھر گیا، ٹوٹنے کے خدشات


کراچی(قدرت روزنامہ)حب ڈیم سے پانی کا اخراج تیز ہوگیا، اس کے ٹوٹنے کے خدشات منڈلانے لگ گئی ہے، حب کینال میں بھی شگاف پڑ گیا۔

اسپل وے کھولے جانے کے بعد بڑا سیلابی ریلا حب ندی میں داخل ہورہا ہے۔ حب ڈیم کی برسوں سے مرمت نہ ہونے کے باعث اس کے ٹوٹنے کے خدشات بدستور موجود ہیں۔

دیواریں کمزور پڑچکی ہیں۔واپڈا ذرائع کے مطابق ڈیم کی آخری بار مرمت 2007 کے سیلاب کے بعد ہوئی۔ حب کینال میں پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کا کام بھی تیز کردیا گیا ہے۔

حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے۔ سندھ اور بلوچستان کی سرحد پر واقع حب ڈیم 24 ہزار 3 سو ایکڑ رقبے پر محیط ہے، جو کراچی کی 20 فیصد اور حب کی سو فیصد پانی کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

حب ڈیم بھر جانے کے بعد اب تین سال تک کراچی اور حب کی پانی کی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

3 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

15 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

34 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

46 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

51 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago