قرضہ جی ڈی پی کا 80 فیصد سے زائد ہے،معیشت ریکوری کے موڈ میں ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہم نیوز کے مطابق ڈاکٹر رضا باقر ںے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف بورڈ کے عالمی

معیشت کو سہارہ دینے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے 2.8 ارب ڈالرز اضافی مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوں گے۔ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالرز ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیر ملکلی زرمبادلہ کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس 18 ارب ڈالرز کے ذخائر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا ملکی معیشت ریکوری موڈ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت دنیا کی معیشت کے لیے اہم قدم اٹھایا۔گورنر اسٹیٹ بینک نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ وہ نہیں ہے جو ہونی چاہیے لیکن ملکی معیشت کے استحکام کا پہلا فیز بہت اچھے طریقے سے مکمل ہوا ہے۔ہم نیوز کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیمنٹ اور گاڑیوں سمیت دیگر شعبوں سے معیشت کے مثبت اعشاریے مل رہے ہیہں۔گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ پاکستان کا مجموعی قرضہ جی ڈی پی کا 80 فیصد سے زائد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں بھی کئی مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا تھا۔انہوں نے کہا کہ جو ملک آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں ان میں پاکستان کی گروتھ سب سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کے مطابق احساس کیش پروگرام عالمی سطح پر تیسرے نمر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس کیش پروگرام کو ضرورتمندوں تک پہنچایا گیا۔گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک ملین میں سے کرونا کے 15 کیسز آ رہے ہیں۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

11 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

23 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

32 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

34 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

37 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

39 mins ago