پارٹی کے 125 استعفے بطور اسپیکر پہلے ہی قبول کر چکا تھا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ 11 اپریل 2022 کو تحریک انصاف کے کل 131 اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے ڈپٹی اسپیکر کے پاس جمع کروا دیے تھے، تاہم بعد ازاں نئے منتخب ہونے والے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اراکین کے حاضر ہو کر تصدیق کرنے تک استعفے منظور نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گذشتہ روز تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے گئے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد ڈاکٹر شیریں مزاری، علی محمد خان، فرخ حبیب سمیت 11 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔
اسی حوالے سے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریکِ انصاف کے 125 اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفیٰ میں بطورِ اسپیکر پہلے ہی قبول کرچکاہوں، امپورٹڈ حکومت کے پاس پاکستان تحریکِ انصاف کے 11 اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفوں کو دوسری مرتبہ قبول کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔قاسم سوری نے مزید کہا کہ یہ سب ٹوپی ڈرامے اپنی ڈوبی ہوئی ساکھ بچانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے پارٹی اراکین اسمبلی کے ناموں کی لسٹ بھی شئیر کی۔
۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے خورشید شاہ، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے مرحلہ وار منظور کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں، ان میں ڈاکٹر شیریں مزاری، علی محمد خان، فرخ حبیب، فضل خان، شوکت علی، فخر زمان، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ، شکور شاد، شاندانہ گلزار شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ 11 ایم این ایز کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ مراسلہ بھی بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین قومی اسمبلی اب بھی ایوان کا حصہ ہیں۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

7 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

18 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

38 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

49 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

55 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago