ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن کے معاملات طے پا گئے،شیخ رشید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔ نہ یہ عوام میں جانے کے قابل،نہ فرار ہونے کے اور نہ باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔ اب خلق خدا فیصلہ کرے گی،جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے۔
ان ہی دنوں میں یورپ میں 4 حکومتیں ختم ہو گئی ہیں،ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔ شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ،نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،جبکہ صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔
ڈالر 250 کا،بجلی اور ایل پی جی میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔

واضح رہے کہ شیخ رشید نے گزشتہ روز کہا کہ سپریم کورٹ کی خود مختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے،جبکہ اسکے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے کم نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا۔ سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی،ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر250 کا اور7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔
پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔ نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی،جبکہ اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔ ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی انکا کھیل ختم ہو جائے گا۔ قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ 2 واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے،ایک اقتدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔ بجلی 7 روپے فی یونٹ اور مہنگی کر دی ہے،جبکہ گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

6 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

26 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

37 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

43 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

52 mins ago

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 hour ago