یکم اگست سے تعلیمی اداروں کے اوقات کار جاری کر دیے گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)یکم اگست سے اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے گئے . محکمہ تعلیم پنجاب نے شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی اوقات کا شیڈول جاری کر دیا .

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق شہر میں بوائز اسکول صبح ساڑھے 7 بجے لگیں گے اور چھٹی سوا ایک بجے ہو گی . جب کہ گرلز اسکول صبح سوا 7 بجے لگیں گے اور چھٹی ایک بجے ہو گی .
جمعہ کے روز بوائز اسکولوں میں ساڑھے 11 بجے اور گرلز اسکولوں میں سوا 11بجے چھٹی ہو گی . جب کہ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح 7 بجے لگیں گے اور 12 بجے چھٹی ہو گی . دوسری شفٹ میں اسکول ساڑھے 12 بجے لگیں گے جب کہ چھٹی ساڑھے 4 بجے ہو گی . اسی طرح جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ اسکول اڑھائی بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے 5 بجے ہو گی . محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے لیے اوقات کار 15 اکتوبر سے تبدیل ہوں گے .
خیال رہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ مسترد کر دیا تھا . اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے چھٹیوں میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کیا . اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ سلیبس وقت پر مکممل کرایا جا سکے .
محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ برس صوبہ میں نیا اکیڈمک سیشن یکم اپریل 2023 سے شروع کیا جائے گا . محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے سکولز میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا . جبکہ چھٹیوں میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کی افواہیں گردش کررہی تھیں . پر محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سکول سربراہان کو یکم اگست سے سکول کھولنے کی ہدایت کردی ہے .

. .

متعلقہ خبریں