یکم اگست سے تعلیمی اداروں کے اوقات کار جاری کر دیے گئے

لاہور(قدرت روزنامہ)یکم اگست سے اسکولوں کے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔محکمہ تعلیم پنجاب نے شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی اوقات کا شیڈول جاری کر دیا۔محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق شہر میں بوائز اسکول صبح ساڑھے 7 بجے لگیں گے اور چھٹی سوا ایک بجے ہو گی۔جب کہ گرلز اسکول صبح سوا 7 بجے لگیں گے اور چھٹی ایک بجے ہو گی۔
جمعہ کے روز بوائز اسکولوں میں ساڑھے 11 بجے اور گرلز اسکولوں میں سوا 11بجے چھٹی ہو گی۔جب کہ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح 7 بجے لگیں گے اور 12 بجے چھٹی ہو گی۔دوسری شفٹ میں اسکول ساڑھے 12 بجے لگیں گے جب کہ چھٹی ساڑھے 4 بجے ہو گی۔اسی طرح جمعہ کے روز سیکنڈ شفٹ اسکول اڑھائی بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے 5 بجے ہو گی۔محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے لیے اوقات کار 15 اکتوبر سے تبدیل ہوں گے۔
خیال رہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ مسترد کر دیا تھا۔اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے چھٹیوں میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کیا۔اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ سلیبس وقت پر مکممل کرایا جا سکے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ برس صوبہ میں نیا اکیڈمک سیشن یکم اپریل 2023 سے شروع کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے سکولز میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔ جبکہ چھٹیوں میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔ پر محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سکول سربراہان کو یکم اگست سے سکول کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

8 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

20 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

40 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

51 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

57 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago