دو تہائی کا خوف الیکشن روکے ہوئے ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن نہ ہونے میں اصل پرابلم یہ ہے کہ کئی حلقوں کو لگتا ہے کہ تحریک انصاف زیادہ سیٹیں نہ جیت جائے، کہیں تحریک انصاف 2 تہائی کی طرف ہی نہ چلی جائے، دو تہائی کا خوف الیکشن روکے ہوئے ہے . اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے .


حکومت سے الیکشن کے علاوہ کسی معاملے پر بات نہیں ہو گی، وہ الیکشن کے لیے تیار ہوں تو بات چیت کے لیے تیار ہیں . ایم کیو ایم کے علاوہ دیگر اتحادی جماعتوں سے بات چیت کریں گے . وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑ سکتا ہے . ن لیگ کا اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ ان کے فیصلے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کرتے ہیں .
آصف زرداری کو خاص طور کریڈٹ دینا چاہے کہ انہوں نے دو جماعتوں کا بیڑہ غرق کر دیا .

اگر ٹی وی نہ ہو تو مولانا فضل الرحمان کو تو کوئی جانتا ہی نہیں ہے . اگلا الیکشن ان کا نہیں ہے، اب ان کو کوئی لمبی گیم سوچنی پڑے گی،فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ لوگ اب اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا چاہتے ہیں . نہ عوام اور نہ ادارے ان کے ساتھ ہیں .
. قبل ازیں فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حکومت گرانے میں نواز شریف پوری طرح ملوث تھے، عدم اعتماد سے حکومت گرانے کی یقین دہانی سب سے پہلے نواز شریف کو کرائی گئی .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ گیم نہیں چلے گی کہ مریم اور نواز شریف کہیں کہ وہ علیحدہ تھے اور یہ سب شہباز شریف نے کیا ہے . فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک تاریخ طے کرنا ہوگی ، اگر حکومت نے تب تک الیکشن کا اعلان نہ کیا تو ہمیں اس حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا . تحریک انصاف کے رہنما نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وفاقی حکومت ازخود معاملات دیکھے اور انتخابات کا اعلان کرے ، سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر الیکشن فریم ورک تیار کرے، ورنہ اس حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں