دو تہائی کا خوف الیکشن روکے ہوئے ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن نہ ہونے میں اصل پرابلم یہ ہے کہ کئی حلقوں کو لگتا ہے کہ تحریک انصاف زیادہ سیٹیں نہ جیت جائے، کہیں تحریک انصاف 2 تہائی کی طرف ہی نہ چلی جائے، دو تہائی کا خوف الیکشن روکے ہوئے ہے۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان احتساب کے عمل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
حکومت سے الیکشن کے علاوہ کسی معاملے پر بات نہیں ہو گی، وہ الیکشن کے لیے تیار ہوں تو بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ایم کیو ایم کے علاوہ دیگر اتحادی جماعتوں سے بات چیت کریں گے۔وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینا پڑ سکتا ہے۔ن لیگ کا اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ ان کے فیصلے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کرتے ہیں۔
آصف زرداری کو خاص طور کریڈٹ دینا چاہے کہ انہوں نے دو جماعتوں کا بیڑہ غرق کر دیا۔

اگر ٹی وی نہ ہو تو مولانا فضل الرحمان کو تو کوئی جانتا ہی نہیں ہے۔اگلا الیکشن ان کا نہیں ہے، اب ان کو کوئی لمبی گیم سوچنی پڑے گی،فواد چوہدری نے مزید کہا کہ یہ لوگ اب اسٹیبلشمنٹ سے لڑنا چاہتے ہیں۔نہ عوام اور نہ ادارے ان کے ساتھ ہیں۔
۔قبل ازیں فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ حکومت گرانے میں نواز شریف پوری طرح ملوث تھے، عدم اعتماد سے حکومت گرانے کی یقین دہانی سب سے پہلے نواز شریف کو کرائی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ گیم نہیں چلے گی کہ مریم اور نواز شریف کہیں کہ وہ علیحدہ تھے اور یہ سب شہباز شریف نے کیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک تاریخ طے کرنا ہوگی ، اگر حکومت نے تب تک الیکشن کا اعلان نہ کیا تو ہمیں اس حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔ تحریک انصاف کے رہنما نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وفاقی حکومت ازخود معاملات دیکھے اور انتخابات کا اعلان کرے ، سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر الیکشن فریم ورک تیار کرے، ورنہ اس حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

9 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

21 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

40 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

51 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

57 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago