48 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 48 گھنٹوں کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا۔چئیرمین ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ آج بھی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ایل پی جی کی فی کلو قیمت 250 روپے ہو گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایل پی جی کی قیمت بڑھنے سے گھریلو سلنڈر 2950 روپے کا ہو گیا۔
کمرشل سلنڈر 11350 روپے میں فروخت ہو گا۔اس سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی 10 روپے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی تھی۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گزشتہ روز کی طرح حالیہ اضافہ بھی اوگرا کی جانب سے کسی نوٹیفکیشن کے بغیر کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ اب گرمیوں میں بھی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

عرفان کھوکھر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوگرا کی جولائی 2022 کے لیے قیمت 220روپے فی کلو تھی، جس کے مطابق گھریلوسلنڈر 2600 اور کمرشل سلنڈر 9988 روپیکا دستیاب تھا۔ایل پی جی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے سے گھریلو سلنڈر 120روپے اور کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہوگیا۔ قیمت میں حالیہ اضافوں کے بعد گھریلو سلنڈر 240 روپے فی کلو بڑھنے سے 2835روپے اور کمرشل سلنڈر 10900 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ عرفان کھوکھر کے مطابق جے جے وی ایل پلانٹ کی بندش کے باعث حکومت کو سالانہ 60 ارب روپے کانقصان ہو رہا ہے جب کہ بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیاں مزید قیمت بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ حکومت نے قیمتیں کنٹرول نہ کیں تو ملک گیر ہڑتال اور وزات پٹرولیم کے سامنے دھرنا دیں گی۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

4 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

15 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

35 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

46 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

52 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

1 hour ago