اسسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تفصیلات ایوان کے سامنے رکھ دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیاہے . اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مستعفی ارکان کی تفصیلات ایوان کے سامنے رکھ دی .

استعفے آئین آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویض اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کیے گئے . اسپیکر قومی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ علی محمد خان ، فصل محمد خان، شوکت علی کے استعفے منظور کرلیے .
فخر زمان خان ، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ کے استعفے منظور ہوئے . جمیل احمد خان ، محمد اکرم چیمہ، عبدالشکو ر شاد کے استعفے منظور کیے گئے . اسپیکر قومی امسبلی نے مزید بتایا کہ شیریں مزاری ،شاندانہ گلزار خان کے استعفے قبول کیے . خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی کے فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا .
11 اپریل 2022 کو تحریک انصاف کے کل 131 اراکین قومی اسمبلی نے اپنے استعفے ڈپٹی اسپیکر کے پاس جمع کروا دیے تھے، تاہم بعد ازاں نئے منتخب ہونے والے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اراکین کے حاضر ہو کر تصدیق کرنے تک استعفے منظور نہ کرنے کا اعلان کیا تھا . گذشتہ روز تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے گئے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی منظوری کے بعد ڈاکٹر شیریں مزاری، علی محمد خان، فرخ حبیب سمیت 11 ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کروانے کیلئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیج دیا گیا .
اسی حوالے سے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے . انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان تحریکِ انصاف کے 125 اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفیٰ میں بطورِ اسپیکر پہلے ہی قبول کرچکاہوں، امپورٹڈ حکومت کے پاس پاکستان تحریکِ انصاف کے 11 اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفوں کو دوسری مرتبہ قبول کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے . قاسم سوری نے مزید کہا کہ یہ سب ٹوپی ڈرامے اپنی ڈوبی ہوئی ساکھ بچانے کی کوشش ہے .

. .

متعلقہ خبریں