عمران خان نے دوسروں سے پیسے لئے اور سیاست میں استعمال کئے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں جلد فیصلے کیلئے دباو بڑھانے لگا . سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے اکبر ایس بابر نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں واضح ثبوت دیئے،انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے دوسروں سے پیسے لئے اور سیاست پر استعمال کئے گئے،اگر پی ٹی آئی کے ہاتھ صاف تھے تو عمران خان ریکارڈ دیتے،عمران خان آج بھی الیکشن کمیشن پر حملہ کرتے ہیں،8 سال ہوگئے پی ٹی آئی نے ریکارڈ مہیا نہیں کیا .


پی ٹی آئی کہہ چکی ہے ہمیں ان اکاونٹس کا علم نہیں تھا . سابق وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ڈی ایم،پیپلزپارٹی اورایم کیوایم وفد نےالیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی،چیف الیکشن کمشنر،صوبائی الیکشن کمشنرملاقات میں موجودتھے .
ملاقات میں فارن فنڈنگ کیس کے حوالےسے گفتگو ہوئی . 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں زیرسماعت ہے .

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کو اختیار نہیں کہ باہر سے فنڈنگ لائے،پی ٹی آئی نے معاملے کو روکنے کی کوشش کی،اور ہم نے الیکشن کمیشن حکام کو کہا حقیقت آپ کے سامنے ہیں،کوئی جماعت بیرون ملک سے پیسہ لے تو اسے ڈکلیئرکرنا پڑتا ہے،کسی جماعت کوحق حاصل نہیں کہ غیرملکی کمپنی سے فنڈنگ لے،آج درخواست کی کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کس سے پیسے لیکر سیاست کر رہی تھی .
اسٹیٹ بینک اور دیگر ذرائع سے جو ریکارڈ سامنے آیا وہ مختلف ہے،عمران خان نے کوئی ریکارڈ نہیں . یاد رہے کہ اس سے پہلے فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان نے بہت بڑے پیمانے پر غیر ملکی فنڈنگ حاصل کی،عمران خان نے حلف میں دعویٰ کیا تھا کہ 1 اعشاریہ 2 ملین ڈالر پاکستان سے جمع کئے . انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے 11 اکاونٹ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا . انکا کہنا تھا کہ نجیب ہارون،ثمر علی خان اور محمود الرشید یہ اکاونٹ آپریٹ کرتے تھے،جبکہ اسد قیصر،شاہ فرمان اور عمران اسماعیل بھی یہ اکاونٹ آپریٹ کرتے تھے . عمران خان نے فارن فنڈنگ کے تمام معاملات خفیہ رکھے .

. .

متعلقہ خبریں