اسپیکرپنجاب اسمبلی کا انتخاب، ہنگامہ آرائی کے بعد ووٹنگ کا عمل دوبارہ شروع

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں اسپیکرکے انتخاب کیلئے ووٹنگ کے دوران ہنگامہ آرائی ہوگئی،ن لیگی امیدوار سیف الملوک کھوکھر کا بیلٹ پرسیریل نمبرکے خلاف احتجاج،ن لیگی ایم پی اے نے 4 بیلٹ پیپر پھاڑ دیے،پینل آف چیئرمین نے پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کرا دیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کے دوران ہنگامہ آرائی ہوگئی، اسپیکر کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے احتجاج کیا کہ بیلٹ پر سیریل نمبر نہیں ہونا چاہیے، سیریل نمبر سے پتا چل جاتا ہے کہ کون کس کو ووٹ ڈال رہا ہے، بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر الیکشن قواعد کی خلاف ورزی ہے، ن لیگ اس کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی۔
اسی طرح مسلم لیگ ن کی ایم پی اے 4 بیلٹ پیپر پھاڑ کر ساتھ لے گئی، پینل آف چیئر وسیم بادوزئی نے پولنگ کا عمل روک دیا اور اسمبلی کی سکیورٹی کو طلب کرلی، سکیورٹی نے اسپیکر ڈائس کو حصار میں لے لیا ہے، تاہم پینل آف چیئرمین نے 5منٹ اسمبلی کی کاروائی روکنے کے بعد پولنگ کا عمل دوباری شروع کرا دیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی اجلاس میں رانا مشہود کی پنجاب اسمبلی کے سٹاف کے ساتھ تلخی ہوگئی، لیگی ایم پی اے نے اسمبلی سٹاف سے بیلٹ کی کاپی چھین لی، پینل آف چیئر کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ لیگی ایم پی اے سے بیلٹ کی کاپی لی جائے، پر امن پولنگ کو خراب نہ کیا جائے۔

پینل آف چیئر نے کہا کہ لیگی ایم پی اے چار بیلٹ پیپر پھاڑ کر لے گئے، ایم پی اے رخسانہ چار بیلٹ پیپر لے گئی ہیں۔ سیف الملوک کھوکھر نے پرچی جاری کرنے والے ایجنٹ کا رجسٹر چھین کر پھینک دیا، پینل آف چیئرمین نے سکیورٹی ایوان کے اندر بلالی۔ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی رانا مشہود اور رخسانہ کوکب نے پریزائیڈنگ آفیسر پر دھاوا بول دیا، رانا مشہود نے بیلٹ پیپر والی کاپی کھینچ لی۔
سبطین خان نے پینل آف چیئر کو تحریری شکایت درج کرادی اور کہا کہ چار بیلٹ پیپر اسمبلی سٹاف سے لیگی ایم پی اے نے چھین لئے ریکور کروائے جائیں جس پر پینل آف چیئر نے ریکوری کی رولنگ دے دی۔ خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں نئے سپیکر کے انتخاب کیلئے قرارداد منظور کی گئی تھی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے بھی قرارداد منظور کی گئی ہے۔
قرارداد پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ بشارت نے پیش کی تھی، پی ٹی آئی اور ن لیگ کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دئیے گئے ہیں۔ میانوالی سے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سبطین خان کو پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) پر مشتمل حکمران اتحاد نے اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا جو سابق سپیکر پرویز الٰہی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے باعث خالی ہوا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے سیف الملوک کھوکھر کو اپنا مشترکہ امیدوار بنایا ہے۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

7 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

12 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

20 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

26 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

33 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

45 mins ago