عمران خان نے فارن فنڈنگ کے پیسوں سے دھرنے دیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر طنز کے تیر برسا دئیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان معاشی اور اخلاقی طور پر کرپٹ ہیں۔دوسروں سے دن رات حساب لیا جاتا ہے۔اس کا ہر گناہ معاف ہو جاتا ہے، کوئی نہیں پوچھتا،اس کا ہر گناہ معاف ہو جاتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔
لاڈلے کیلئے انصاف کا خاص معیار ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے پیسوں سے آپ نے دھرنے دیئے۔عمران خان نے اپنے خلاف امریکی عدالت کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا۔انصاف کے نظام میں سوتیلے اور لاڈلے بنانا بند کیا جائے۔نوازشریف کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جاتی ہے کچھ نہیں ملتا ۔نوازشریف کے خلاف ایک کاغذ بھی نہیں آیا۔
انصاف کے دہرے معیار نے پاکستان کو اس مقام پر پہنچا دیا،8 سال سے فارن فنڈنگ کا فیصلہ نہیں آ سکا۔

ابراج گروپ کے عارف نقوی نے گرفتار ہونے پر رابطوں کیلئے عمران خان کا نمبر دیا۔واضح رہے کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کوبرطانیہ سے ممنوعہ فارن فنڈنگ کی گئی۔ برطانیہ میں فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے ٹی 20 میچ کروائے گئے۔ دیگرذرائع سے بھی حاصل کی جانے والی رقم پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی۔ فنانشل ٹائمزکی طرف سے ابراج کی ای میلز اور اندرونی دستاویزات کے جائزے میں کہا گیا ہے کہ ووٹن کرکٹ کو 14مارچ 2013 کو ابراج انویسٹمنٹ سے 13 لاکھ ڈالرموصول ہوئے۔
ووٹن کرکٹ کے اکاؤنٹ سے 13 لاکھ ڈالر براہ راست پی ٹی آئی کےاکاؤنٹ میں ڈالے گئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتوں کے لئے فارن فنڈنگ پر پابندی عائد ہے۔ ووٹن کرکٹ کوکئی کمپنیوں اور افراد نےلاکھوں ڈالرکے فنڈز دیے جبکہ متحدہ عرب امارات کے وزیر نے جوابوظبی کے شاہی خاندان کے فرد بھی ہیں 20 لاکھ پاونڈز دئیے۔ دیگر تفصیلات کے مطابق اپریل 2013 میں ووٹن کرکٹ کے اکاؤنٹ میں 20 لاکھ ڈالرمنتقل کیے۔
20 لاکھ ڈالر آنے کے چھ دن بعد 12 لاکھ ڈالر 2 قسطوں میں پاکستان منتقل کردیے گئے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ کراچی میں طارق شفیع کے ذاتی اکاؤنٹ یا لاہور میں انصاف ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں رقم بھیجنےکی تجویزدی گئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو رقم ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی جانب سے منتقل کی گئی۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

10 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

14 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

22 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

29 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

35 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

47 mins ago