دعاء زہرا نے مرضی سے شادی کی ، ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) دعا زہرا کے شوہر ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی، جس میں کہاکہ قانونی نکات پورا کرنے کے بعد مقدمہ بنتا ہی نہیں۔سندھ ہائی کورٹ میں دعازہرا مبینہ کم عمری شادی کے کیس میں ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیاہے کہ دعا زہرا نے 17 اپریل کو مرضی سے شادی کی اور 18 اپریل کو دعا نے لاہور مجسٹریٹ کے روبرو بیان دیا، دعا زہرا کا 164کا بیان ریکارڈ کا حصہ ہے۔

دعازہراکے شوہر نے درخواست میں کہاکہ نکاح کے تمام ترقانونی ضابطے پورے کیے، مقدمے میں غیرضروری طورپرہراساں کیاجارہا ہے۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ قانونی نکات پوراکرنے کے بعد مقدمہ بنتاہی نہیں، مقدمہ خارج کرکے پولیس کوہراساں کرنے سے روکا جائے۔عدالت نے سیکرٹری داخلہ،ایس ایچ او سمیت دعا زہرا کے والد اور مقدمے کے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیئے۔

Recent Posts

اوتھل ،ڈمپر اورکار میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پردبئ مسجد کے قریب فیلڈر کار اور…

16 mins ago

مچھ،کول مائنز ایریا میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

مچھ(قدرت روزنامہ)مچھ بی ایم سی کول مائنز ایریا مچھ میں مٹی کا تودہ گرنے سے…

21 mins ago

سرکاری اسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر مثالی ادارے بنا رہے ہیں ، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وسیع رقبے پر پھیلی…

28 mins ago

بلاول نے بلوچستان پیپلزپارٹی کی صوبائی تنظیم تحلیل کر دی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کی منظوری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی تنظیم…

35 mins ago

وزیراعلیٰ نے بجٹ میں میرے حلقے کو مکمل نظرانداز کردیا، عدالت سے رجوع کیا ہے، اسد اللہ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی این پی(عوامی)کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی میراسد اللہ بلوچ نے کہا ہے…

42 mins ago

گوادر، نامعلوم افرادنے لیویز اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغواکرلیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے نامعلوم مسلح افراد نے دو لیویز اہلکاروں سمیت…

53 mins ago