پاکستان کا افغانستان میں پھنسے صحافیوں کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کردیا۔ تفسیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے تحفظ کیلئے ہے ، اس لیے حکومت نے افغانستان کی تبدیل صورتحال کے پیش نظر ‏فیصلہ کیا ہے کہ جو بین الاقوامی صحافی پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں وہ اپلائی کریں ، وزارت داخلہ کی جانب سے ان بین الاقوامی صحافیوں اور میڈیا کارکنان کو ترجیحی بنیاد پر ویزا دیا جائے گا۔
دوسری طرف طالبان افغان دارالحکومت کابل سے صرف 90میل دور رہ گئے، ہرات ، غزنی کے بعد افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار کا بھی مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جب کہ افغان حکومت کابل اور چند علاقوں تک محدود رہ گئی ہے ، اس صورتحال میں امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں اور اپنے سفارتی عملے کو کابل سے نکالنے کے لیے فوج کابل بھیجنے کا اعلان کیا ہے ، دو ہفتوں کی لڑائی کے بعد افغان طالبان ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ پر قبضہ کرنے میں بھی کامیاب ہو گئے ، افغان فوج کے اعلیٰ حکام ہیلی کاپٹر کے ذریعے لشکر گاہ سے نکل گئے اورافغان فورسز کے 200 اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دئیے۔
عرب میڈیا کے مطابق طالبان تیزی سے شہری علاقوں پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں ، طالبان نے 15 صوبائی دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے ، طالبان نے فیروز کوہ اور قلعہ نو کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، افغان طالبان پہلی مرتبہ افغان فوج کے کسی کور ہیڈکوارٹر پر بھی قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ، افغان طالبان نے اہم صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کے بعد فوج کے کور ہیڈ کوارٹر سمیت مزید 2 ائیرپورٹس پر بھی قبضہ کرلیا۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان فاراہ، بدخشاں اور صوبہ بغلان کے بعد اب قندوز ائیرپورٹ پر قابض ہوگئے ہیں جب کہ طالبان نے افغان نیشنل آرمی کے 217 پامر کور ہیڈکوارٹر کا بھی کنٹرول حاصل کرلیا ، طالبان نے جوزان شہر کے شبرغان ائیرپورٹ کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ، اس تمام صورتحال میں امریکا کی جانب سے بھی ہنگامی فیصلہ کیا گیا ہے ، امریکا نے کابل سے اپنا تمام سفارتی عملہ ہنگامی طور پر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس مقصد کیلئے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران 2 سے 4 ہزار امریکی کابل بھیجے جائیں گے، جو امریکی سفارتی عملے اور امریکی شہریوں کا افغانستان سے انخلاء یقینی بنائیں گے۔

Recent Posts

کیا نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام تبدیل ہو جائے گا؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی آئی…

1 min ago

امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ نے قطرکے باشندوں کو ویزا کے حوالے سے بڑی سہولت دینے کا اعلان…

18 mins ago

نیویارک، وزیر اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

نیویارک( قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس…

25 mins ago

بالی ووڈ کے نامور اداکاروں کی بیویاں کون کون سے بزنس کررہی ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے نامور اور کامیاب ترین اداکاروں کی خوبصورت بیویوں کے کاروباروں…

30 mins ago

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں مینار پاکستان جلسے کی اجازت…

35 mins ago

شاداب کو شادی کی پیشکش کی تھی، ٹک ٹاکر کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آل…

48 mins ago