وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بل گیٹس سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے تعاون سے صحت عامہ اور سماجی شعبہ کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں حفاظتی قطرے پلانے، خوراک اور مالی شمولیت میں بہتری اور پولیو کے خاتمے کیلئے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے بھرپور تعاون کو سراہا۔
انہوں نے تمام شعبوں میں جاری منصوبوں میں فائونڈیشن کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے 2022ء کے دوران پاکستان میں پولیو وائرس کے تصدیق شدہ کیسز میں حالیہ اضافہ پر گہری تشویش ظاہر کی۔
واضح کیا کہ ان کی حکومت ملک سے ہر قسم کے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال پولیو کے یہ کیسز جنوبی خیبرپختونخوا میں سامنے آئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی خیبر پختونخوا میں خصوصی ہنگامی رسپانس پر عمل کرتے ہوئے پولیو کے خاتمے کے پروگرام کے معیار میں بہتری لائی گئی ہے۔ وزیراعظم نے بل گیٹس کو بتایا کہ ان کی حکومت نے ضلع کی سطح پر ضرورت کے مطابق فیصلہ سازی کیلئے بااختیار بنانے اور پروگرام کے آپریشن کو ہر سطح پر مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ پولیو پروگرام کے تمام عملہ بالخصوص فرنٹ لائن ورکرز کی سکیورٹی اور تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
بل گیٹس نے پولیو کے حوالہ سے اپنی تشویش کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو وائرس کے باعث فالج کا شکار نہ ہو۔ دونوں رہنمائوں نے حکومت کی سرپرستی میں دیگر پروگراموں میں فائونڈیشن کے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد غذائیت کی کمی، ضروری حفاظتی ٹیکوں کی خدمات، مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے راست اور نیشنل سیونگ پروگرام کی ڈیجیٹلائزیشن کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

Recent Posts

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

6 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

6 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

13 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…

15 mins ago

اداکارہ لائبہ خان نے شوبز چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اپنی اداکاری سے سب کے دلوں کو جیتنے والی اداکارہ لائبہ خان…

16 mins ago

مسقط پشاور پرواز کو ایمرجنسی :پی آئی اے کا طیارہ اچانک 36 ہزار فٹ سے نیچے آگیا

کراچی(قدرت روزنامہ )قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز…

23 mins ago