عمران خان نے امریکا سے تعلقات بنانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے خارجہ پالیسی سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کے دعوے مسترد کر دئیے۔وزیر خارجہ سنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے تاشقند میں موجود ہیں۔اس موقع پر صحافی نے بلاول بھٹو سے سوال پوچھا کہ عمران خان اتحادی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ امریکا سے خارجہ پالیسی کمزور ہوئی ہے، آپ کیا جواب دیں گے۔
بلاول بھٹو نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا عمران خان کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔اپنے لوگوں کے لیے اقتصادی مواقع تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا عمران خان حکومت میں تھے تو انہوں نے امریکا سے تعلقات بنانے کی کوشش کی، عمران خان تعلقات بہتر بنانے میں ناکام رہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔
دوسری جانب دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایس سی او کے ساتھ پاکستان کی مضبوط شراکت داری اور ’شنگھائی اسپرٹ‘ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ جمعہ کو اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ علاقائی معیشت، سلامتی اور استحکام کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال اور معاشی یا انسانی بحران سے بچنے کی اہمیت سمیت متعدد چیلنجز کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے کثیرالجہتی، باہمی تعاون پر مبنی بین ریاستی تعلقات اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کی اہمیت کے ساتھ ساتھ کنیکٹوٹی بڑھانے، کاروبار کی ڈیجیٹلائزیشن، ای کامرس ایکو سسٹم کی پائیداری اور لچکدار اقتصادی ماڈل کی تعمیر پر بھی زور دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی نظر بندی سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Recent Posts

ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک اکثریتی علاقہ نوگوایریا بن گیا: فیصل کنڈی

ملتان ( قدرت روزنامہ ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈی…

1 min ago

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…

8 mins ago

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

10 mins ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

16 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

16 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

24 mins ago