موجودہ حکومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومتی اتحاد کی اوورسیز پاکستانیوں سے نفرت سمجھ سے بالاتر ہے . انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹنگ کا حق ختم کیا گیا .

اب پاکستانی جو تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں ان کے خلاف کمپین چلائی جا رہی ہے،ہمارے نزدیک بیرون ملک مقیم پاکستانی ہماری معیشت کیلئے ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں .
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران اتحاد جو خود ایک مافیا ہے تحریک انصاف فنڈنگ کیلئے کسی مافیا پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اوور سیز پاکستانی اور عام پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈ کرتے ہیں .
ہم فنڈنگ کا یہ ہی طریقہ جاری رکھیں گے، الیکشن کمیشن تینوں جماعتوں ک فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا جاری کرے تا کہ لوگ موازنہ کر سکیں .

.
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پی پی اور (ن) لیگ کی فنڈنگ کا راز سامنے کیوں نہیں آرہا . ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی کوکون فنڈ دے رہا ہے، یہ راز سامنے کیوں نہیں آرہا سابق وزیر نے مطالبہ کیا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آناچاہیے . فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 40 ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دیں، اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں، فنڈنگ کے قانون کا مقصد یہ ہے کہ ووٹرکوپتا ہوکہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کررہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں