سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی نااہلی کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی نااہلی کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔67 صفحات پر مشتمل مراسلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوایا گیا۔مراسلے کے متن میں کہا گیا کہ دوست مزاری نے 16 اپریل اور 22 جولائی کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کو متنازعہ بنایا۔سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے ارکان اسمبلی پرتشدد کرایا۔
مراسلے میں کہا گیا کہ دوست مزاری کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوایا جائے۔گذشتہ روز پٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں ایک ہی دن میں دوسری بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی، پی ٹی آئی سے بغاوت کرنے والے دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے فارغ ہو گئے۔
پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی تھی، جس کے بعد جمعہ کے روز اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب مکمل ہونے پر ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ بھی کروائی گئی۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اتحاد کو ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 186 ووٹ درکار تھے۔
تحریک عدم اعتماد کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں دوست محمد مزاری کیخلاف 186 ووٹ کاسٹ ہوئے جس کے بعد تحریک کو کامیاب قرار دے دیا گیا، ایوان میں موجود تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے تمام اراکین نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ تحریک کی کامیابی کے بعد دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ کھو بیٹھے ہیں، جبکہ نئے ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کیلئے واثق قیوم حکمران اتحاد کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

Recent Posts

ریپ کیسز والے کو اتنا بڑا عہدہ دیدیا تو باقی کیا رہ جاتا ہے؟ واوڈا کے گنڈاپور پر سنگین الزامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا…

4 mins ago

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

7 mins ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

13 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

13 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

20 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…

22 mins ago