چیف الیکشن کمشنر کیساتھ منسوب بیان نے ملک بھر میں ہلچل مچادی ، ترجمان کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن کے ترجمان نےچیف الیکشن کمشنر کے ساتھ منسوب یہ بیان کہ انہوں نے کسی ایک پارٹی کے لئے 15 سیٹوں کا عندیہ دیا کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ منسوب یہ بیان مکمل جھوٹ ہے . ترجمان الیکشن کمیشن نے

اپنے تردیدی بیان میں کہاکہ ان کے پاس کوئی غیب کا علم یا کوئی اور ایسا علم نہیں ہے جس سے وہ ایسی پیشن گوئی کر سکیں .

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ارکان کی نشتیں خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے . الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب28 جولائی کو بھجوائے گئے پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نشتیں خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے . ان ارکان میں ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فضل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدالشکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہرالنساء شیریں مزاری (مخصوص نشست), شندانہ گلزار خان (مخصوص نشست) شامل ہیں . واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں