چیف الیکشن کمشنر کیساتھ منسوب بیان نے ملک بھر میں ہلچل مچادی ، ترجمان کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن کے ترجمان نےچیف الیکشن کمشنر کے ساتھ منسوب یہ بیان کہ انہوں نے کسی ایک پارٹی کے لئے 15 سیٹوں کا عندیہ دیا کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ منسوب یہ بیان مکمل جھوٹ ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے

اپنے تردیدی بیان میں کہاکہ ان کے پاس کوئی غیب کا علم یا کوئی اور ایسا علم نہیں ہے جس سے وہ ایسی پیشن گوئی کر سکیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ارکان کی نشتیں خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب28 جولائی کو بھجوائے گئے پی ٹی آئی کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کے نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نشتیں خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ان ارکان میں ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فضل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدالشکور شاد (NA-246)، ڈاکٹر مہرالنساء شیریں مزاری (مخصوص نشست), شندانہ گلزار خان (مخصوص نشست) شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیئے تھے۔

Recent Posts

پاکستانی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے: محسن نقوی

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی…

1 min ago

پنجگور: دہشت گردی کے واقعہ کی ایف آئی آر درج، صدر اور وزیراعظم کی طرف سے اظہار مذمت

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مزدوروں کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ تھانہ…

7 mins ago

راولپنڈی؛ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر…

7 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ…

14 mins ago

اولمپکس میں ارشد کی تھرو کے بعد کیا غلطی ہوئی جس سے نقصان ہوا؟ نیرج چوپڑا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی جویلین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا…

16 mins ago

اداکارہ لائبہ خان نے شوبز چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

کراچی (قدرت روزنامہ) اپنی اداکاری سے سب کے دلوں کو جیتنے والی اداکارہ لائبہ خان…

18 mins ago