عمران خان جس تیزی سے حکومت میں آئے تھے اسی تیزی سے واپس جائیں گے، نواز شریف کی واپسی بارے بھی پیشگوئی کر دی گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعلی سندھ کے مشیرزراعت منظورحسین وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2022 تک نواز شریف کی وطن واپسی نظر نہیں آتی، عمران خان جس تیزی سے حکومت میں آئے تھے اسی تیزی سے سال 2022 میں واپس جائیں گے۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ سال 2022 کے آخر میں ملک میں عام انتخابات ہوتے دیکھ رہا ہوں، ملک میں الیکشن سال 2022 کے اگست، ستمبر یا اکتوبر میں ہوسکتے ہیں،عمران خان کی پاپولرٹی مجھے کم ہوتی نظر آرہی ہے۔ صوبائی مشیر نے پیشگوئی کی کے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلزپارٹی آگے آئے

گی،اس وقت مختلف پوزیشن میں ہوگی، ملک میں فیئر اینڈ فری انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سخت مقابلہ ہوگا۔منظور وسان نے پیشگوئی کی کے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی تقسیم ہوجائیں گی،پیپلزپارٹی کراچی میں بھی جیتے گی اور پہلے سے زیادہ سیٹیں لے گی، پی ٹی آئی فیوچر میں کراچی سے ایک سیٹ بھی مشکل سے جیتے گی۔منظور وسان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب مستقبل بچوں کا ہے، یہ سیاست ہے ہی بچوں کا کھیل، اب بوڑھوں کا نہیں ہے۔ جو بچے کام کررہے ہیں وہ ہم نہیں کرسکیں گے مولانا فضل االرحمان اور ہم اب آرام کریں گے، بچے آگے آئیں گے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

2 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

2 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

2 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

2 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

2 hours ago