آئی ایم ایف کا بیل آوٹ پیکج جلد نہ ملاتو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا بیل آوٹ پیکج جلد نہ ملا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ شیخ رشید نے پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہم تاریخ کے بد ترین معاشی اور سیاسی بحران سے گزر رہے ہیں، زر مبادلہ کے ذخائر خطر ناک حد تک کم ہوگئے ہیں، غریب وینٹی لیٹڑ پر ہے، نہ چولہا جل رہا ہے، نہ بجلی کا بل، نہ بچوں کی فیس۔

شیخ رشید نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سیاسی انتشار، خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، مداخلت نرم ہو یا سخت سب کو مل کر ملک کو بچانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایک دن قیمتی ہے سب کو مل کر ملک بچانا ہے، ورنہ لوگ اپنے فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

3 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

15 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

25 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

27 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

29 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

32 mins ago