موبائل فون سروسز 2 دن بند کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو سفارشات بھیج دی گئیں

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور سمیت صوبے کے 13ا ضلاع میں 2دن کے لئے موبائل فون بند کرنے کی سفارشات وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہیں . اور وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد نویں محرم الحرام اوردسویں محرم الحرام کو موبائل فون سروس صبح 6بجے سے رات 11بجے تک بند رکھا جائے گا .

پشاور، کوہاٹ، کرم، ڈی آئی خان، ہری پور،بنوں، لکی مروت، نوشہرہ، مردان، ابیٹ آباد، مانسہرہ میں موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارشات محکمہ داخلہ کی جانب سے کر دی گئی ہے . جبکہ دوسری طرف خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر صوبے کے 13حساس اضلاع میں گزشتہ روز سے فوج کی تعیناتی کردی گئی ہیں پشاور میں پاک فوج، خیبر پختونخواپولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور فرنٹیئر کور نے سیکورٹی کے پیش نظر مختلف علاقوں میں گشت کے ساتھ ساتھ فلیگ مارچ بھی کیا . . .

متعلقہ خبریں