اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ آئی ایم ایف کابیل آؤٹ پیکج جلدنہ ملا توپاکستان کےدیوالیہ ہونےکاخطرہ ہے،اس وقت تاریخ کےبدترین معاشی اورسیاسی بحران سےگزررہےہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں ،غریب کا نہ چولہا جل رہا ہے، نہ بجلی کا بل،نہ بچوں کی فیس،غریب وینٹیلیٹر پر ہے،سینکڑوں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار،خلفشار اور عدم استحکام پاکستان کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔مداخلت نرم ہو،گرم ہو یا سخت،سب کو مل کر ملک بچانا ہے۔ایک ایک دن قیمتی ہے،سب لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہے ورنہ لوگ فیصلے خود اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے۔مہنگائی کی شرح38فیصد بڑھ گئی ہے اور غریب آٹا بھی نہیں لے سکتا۔
لاہور (قدرت روزنامہ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…
کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر دارالصحت اسپتال سروس روڈ پر راہ چلتی خاتون سے واردات کی سی…
پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود احتجاج کرنے پر تحریک انصاف…