خاتون کو گاڑی سمیت اغوا کرنے کے واقعے میں اہم ترین پیش رفت

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور کے علاقے ڈیفنس سے خاتون اغواء کرکے کار چھیننے والے ملزم عبداللہ کو گرفتار کر لیا گیا . پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کو بیڈیا روڈ سے گرفتار کیا گیا .

ملزم کا تعلق رالپنڈی کے کار چور گینگ بلال صابر سے ہے . پولیس کے مطابق خاتون سے چھینی گئی کار بھی ملزم سے برآمد کر لی گئی ہے جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کی کوشش جاری ہے .
گزشتہ دنوں لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس سے خاتون کو اغوا ء کر کے کار چھیننے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی تھی . پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے ملزمان کی تصاویر بنا کر شناخت کے لیے نادرا کو بھجوادی گئی ہیں جبکہ خاتون سے چھینے گئے فون کی لوکیشن خیبر پختونخوا ہ آئی ہے . پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 2 ماہ میں اسی نوعیت کی 3 وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان 2وارداتیں ڈیفنس اور ایک مسلم ٹائون میں کر چکے ہیں .
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان گاڑی ڈیفنس سے رنگ روڈ پر لے کر گئے اور شاہدرہ راوی ٹول پلازا سے ایگزٹ ہو گئے، ملزمان جس گاڑی میں آئے وہ بیدیاں روڈ کی طرف گئی . پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 3گروپوں کو کاریں فروخت کرتے ہیں، کاریں خرید کر یہ گروپ جعلی کاغذات تیار کرتے ہیں، جیوفیسنگ مکمل کرلی گئی ہے اور اب چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے . پولیس ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش اے وی ایل ایس کی 3 ٹیمیں کر رہی ہیں .
خیال رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں نامعلوم اغوا ء کاروں نے خاتون کو گاڑی سمیت اغوا ء کرنے کی کوشش کی تاہم خاتون بچ گئیں . لاہور پولیس کے مطابق خاتون دفتر سے نکل کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی تو اغوا ء کار گاڑی میں پہنچ گئے . پولیس کے مطابق خاتون گاڑی اسٹارٹ کرنے لگی تو ایک اغوا کار پچھلی سیٹھ پر بیٹھ گیا، خاتون باہر نکلنے لگی تو دوسرا اغوا ء کار خاتون کو دھکیل کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا . پولیس کے مطابق اغوا ء کار نے زبردستی خاتون کو دوسری سیٹ پر منتقل کیا، جہاں سے تھوڑی دیر بعد وہ جان بچانے میں کامیاب رہی . لاہور پولیس نے خاتون سے گاڑی چھیننے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا لیکن خاتون کے اغوا ء کی دفعات شامل نہیں کی گئیں .

. .

متعلقہ خبریں