کراچی (قدرت روزنامہ)کے الیکٹرک ترجمان عمران رانا نے برطانوی اخبار کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لندن سے شائع ہونے والے اخبار کی خبر کا بغور جائزہ لیا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ خبر میں کے الیکٹرک پر الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔
عمران رانا نے کہا کہ واضح کرنا چاہتے ہیں کے الیکٹرک نے ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو کوئی ادائیگی نہیں کی۔کے الیکٹرک کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نہ ہی کسی اور کے لیے کے الیکٹرک نے ووٹن کرکٹ لمیٹڈ کو ادائیگی کی۔
برطانیہ میں خیرات کیلئے جمع رقم کی PTI کو منتقلی کا انکشاف
واضح رہے کہ گزشتہ روز فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے ووٹن کرکٹ کے ذریعے ٹی ٹوئنٹی میچز کروا کر نامعلوم مقاصد کے لیے فنڈز اکھٹے کیے اور انہیں پی ٹی آئی کو منتقل کیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی نے کرکٹ ایونٹس کرائے، ایک کرکٹ میچ آکسفورڈ شائر میں عارف نقوی کی محل نما رہائش گاہ پر کھیلا گیا۔
عارف نقوی 2012ء سے 2014ء تک ووٹن ٹی 20 کے صدر رہے، ووٹن پیلس پر کھیلا جانے والا میچ اس ٹورنامنٹ کا اہم حصہ تھا، اس ایونٹ میں مہمانوں کو 2 سے ڈھائی ہزار پاؤنڈز کے درمیان ادائیگی کا کہا گیا۔بتایا گیا کہ یہ رقم فلاحی مقاصد کے لیے طلب کی گئی ہے، اس قسم کی چیریٹی فنڈ ریزنگ برطانیہ میں ہر سال موسمِ گرما میں دہرائی گئی۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…
ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…