کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اگست کے دوران بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگست میں بھی معمول سے زائد بارشیں ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں 12 سے 14 اگست کے دوران تیز بارشیں ہو سکتی ہیں۔جواد میمن کا کہنا ہے کہ اگست میں 3 سے 4 مضبوط مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کراچی میں جولائی کے دوران اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ان اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 585 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے، مسرور بیس پر بارش کا 55 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مسرور بیس پر 1967 میں 509 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…