تربت(قدرت روزنامہ)تربت میں فٹبال میچ کے دوران دھماکہ، بھگدڑ مچ گئی . تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم کے باہر دھماکہ ہوا ہے .
میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر واقع فٹبال اسٹیڈیم کے باہر ہونے والے دھماکے کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی . دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے . جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکیں .