وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا، جاں بحق افراد کے لوحقین کو 10لاکھ، مکمل تباہ حال گھروں کیلئے 5 لاکھ امداد دی جائے گی، مال مویشی، فصلوں، سڑکوں اور پلوں کے نقصانات کے جائزہ کیلئے کمیٹی بنا دی ہے . جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا ہے، مال مویشی اور فصلوں کے نقصانات کے جائزہ کے لئے کمیٹی بن گئی ہے، سڑکوں اور پلوں وغیرہ کو پہنچنے والے نقصانات کا صوبوں سے مل کر ازالہ کریں، کمیٹی میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہے .


سیلاب کی تباہ کاریوں سے جاں بحق افراد کے ورثا کو 10 لاکھ روہے دے جائیں گے، 10 روپے بلوچستان حکومت بھی دے گی .
جن کا گھر کچا ہو یا پکا مکمل طور پر تباہ ہوا ہے تو انہیں 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، جن کے گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے انہیں 2 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے . انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ بلوچستان میں حب ، میرانی ڈیم سمیت 6 بڑے ڈیمز محفوظ رہے، چھوٹے موٹے ڈیموں کو نقصان ضرور پہنچا ہے، ان کی ازسرنو تعمیر کریں گے .

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 100 رب روپے بلوچستان کیلئے مختص کیا ہے . اس سے قبل سیلابی صورتحال پر این ڈی ایم اے کے حکام اور چیف سیکرٹری بلوچستان اور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی . وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف جیکب آباد پہنچے . این ڈی ایم اے کے حکام اور چیف سیکرٹری بلوچستان اور لیفٹیننٹ جنرل اخترنواز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی . وفاقی وزیراطلاعات کے مطابق جس کے بعد وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے لئے جھل مگسی روانہ ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں