وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا، جاں بحق افراد کے لوحقین کو 10لاکھ، مکمل تباہ حال گھروں کیلئے 5 لاکھ امداد دی جائے گی، مال مویشی، فصلوں، سڑکوں اور پلوں کے نقصانات کے جائزہ کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا ہے، مال مویشی اور فصلوں کے نقصانات کے جائزہ کے لئے کمیٹی بن گئی ہے، سڑکوں اور پلوں وغیرہ کو پہنچنے والے نقصانات کا صوبوں سے مل کر ازالہ کریں، کمیٹی میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہے۔
سیلاب کی تباہ کاریوں سے جاں بحق افراد کے ورثا کو 10 لاکھ روہے دے جائیں گے، 10 روپے بلوچستان حکومت بھی دے گی۔
جن کا گھر کچا ہو یا پکا مکمل طور پر تباہ ہوا ہے تو انہیں 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، جن کے گھر کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے انہیں 2 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ بلوچستان میں حب ، میرانی ڈیم سمیت 6 بڑے ڈیمز محفوظ رہے، چھوٹے موٹے ڈیموں کو نقصان ضرور پہنچا ہے، ان کی ازسرنو تعمیر کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 100 رب روپے بلوچستان کیلئے مختص کیا ہے۔ اس سے قبل سیلابی صورتحال پر این ڈی ایم اے کے حکام اور چیف سیکرٹری بلوچستان اور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف جیکب آباد پہنچے ۔ این ڈی ایم اے کے حکام اور چیف سیکرٹری بلوچستان اور لیفٹیننٹ جنرل اخترنواز نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وفاقی وزیراطلاعات کے مطابق جس کے بعد وہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے لئے جھل مگسی روانہ ہوئے۔

Recent Posts

باس کا فرمائشی پروگرام: انڈے اور کافی نہ لانے پر خاتون ملازمت سے فارغ

بیجنگ (قدرت روزنامہ )نئی ملازمت شروع کرنے والی خاتون ملازمہ کو باس کی فرمائش پوری…

2 mins ago

لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی کو گرفتارکر لیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل…

4 mins ago

“شادی کیلئے امریکی یا برطانوی کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں”

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں…

6 mins ago

بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ قرار دے دیں

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے موسیٰ خیل سے مزدوروں کے اغوا کی اطلاعات غیرمصدقہ…

7 mins ago

کوٹہ سسٹم پر حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم ناراض ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے…

11 mins ago

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

15 mins ago