سینئر لیگی قیادت کا پارٹی قائد نوازشریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر لیگی قیادت نے پارٹی قائد نوازشریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق رابطے میں پنجاب میں حکومت ختم ہونے کے بعد مستقبل کی حکومت عملی پر غور کیا گیا۔مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینئر قیادت نے نوازشریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ دیا۔رابطے کے دوران مسلم لیگ ن کے وفاقی وزراء کی کارگردگی کا بھی جائزہ لیا گیا،بدترین معاشی حالات اور مہنگائی کی وجہ سے ن لیگ کا ووٹ متاثر ہوا۔نوازشریف نے سینئر قیادت کو عہدیداران اور کارکنوں سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔
گذشتہ ہفتے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر اتفاق پایا گیا۔

سماء نیوز کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں ٹیلیفونک رابطہ کیا ، سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی درخواستیں مسترد کرنے پر تفصیلی مشاورت کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا، دونوں رہنماؤں کی عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کیلئے تحریری بیان جاری کرنے پر بھی مشاورت ہوئی جب کہ فضل الرحمان اور نواز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر اتفاق کیا۔۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان بلامقابلہ5سال کیلئے جےیوآئی کے امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

3 mins ago

کھچڑی میں چھپکلی گر کر پکنے سے 81 افراد ہسپتال پہنچ گئے

پٹنہ(قدرت روزنامہ )بھارتی ریاست بہار کے دو اضلاع بیتیا اور نوادہ میں زہریلا کھانا کھانے…

6 mins ago

عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 2 نئے مقدمات درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر…

25 mins ago

راولپنڈی احتجاج، پنجاب پولیس کی فائرنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی…

47 mins ago

لاہور میں پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث ملزم جیلا ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد…

1 hour ago

سانحہ پنجگور: مزدوروں کی لاشیں ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سانحہ پنجگور کے مزدوروں کی…

1 hour ago