اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر اتحادی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال پوچھا ہے کہ اس گند کا ذمہ دار کون ہے . سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ 8 مارچ کو جب تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو اس وقت ڈالر 178 کا تھا اور آج 250 کا ہو گیا ہے .
عمران خان نے لکھا کہ سابق وزیراعظم نے مزید لکھا کہ 8 مارچ کو ملک میں مہنگائی کی شرح 16.5 فیصد تھی جو آج 38 فیصد ہو گئی ہے . عمران خان نے لکھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت نہ صرف بدمعاشیوں سے بنی ہے بلکہ مکمل نااہل بھی ہے، سوال یہ ہے کہ اس گندگی کاذمہ دار کون ہے .
. .