وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات جاری کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں آئندہ سال مارچ سے اپریل کے درمیان 2 مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے۔پہلے مرحلے میں انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ دیہی علاقوں میں ویلج کونسل انتخابات کرائے جائیں گے جب کہ شہری علاقوں میں نیبرہوٹ کونسل انتخابات کرائے جائیں گے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے کے بعد تحصیل مئیر کے انتخابات کرائے جائیں گے، 9 میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے مئیر کے جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔ذرائع کا

کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر سیالکوٹ کو خصوصی طور پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا درجہ دیا گیا ہے۔وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں، 30 دسمبر کو موجودہ بلدیاتی انتخابات کی مدت ختم ہوجائے گی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین فولادی بھائی ہیں، کسی دشمن طاقت کو پاک چین دوستی کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چینی سفیر نونگ رونگ سے بات چیت کے دوران کیا۔ جنہوں نے ان سے یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات، سی پیک، ویکسین اور مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔ ملاقا ت میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ چینی سفیر نے چینی صدر اور وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور وزیراعظم عمران خان کو یوم آزادی کی بھی مبارکباد دی۔ وزیراعظم کا نیک خواہشات پر چینی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم نے کورونا کے دوران سپورٹ پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ کوویکس کے زریعے ویکسینیشن کی فراہمی پر وزیراعظم نے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ سی پیک منصوبہ تبدیلی ثابت ہوگا، دونوں ممالک روڈ اینڈ انیشیٹو منصوبے کے تحت سی پیک ہائی کوالٹی بنانے کے لیے دونوں ممالک کام کریں گے۔علاقائی صورتحال کے تناظر میں افغانستان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے اس موقف کو دوہرایا کہ افغان تنازعے کے سیاسی حل کے لیے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس

ان کیمرا فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز شریک اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف…

1 min ago

بلاول بھٹو کو وزیرِ اعظم بنتا دیکھ رہا ہوں: منظور وسان کی نئی پیشگوئی

خیرپور ( قدرت روزنامہ )پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئی پیشگوئی کر دی…

3 mins ago

27ویں آئینی ترمیم کا بھی پہلے کی طرح مقابلہ کریں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا…

12 mins ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک…

46 mins ago

وزیراعظم کی بلاول کو پنجاب میں پاور شیئرنگ پر عملدرآمد کی یقین دہانی

لاہور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پنجاب کی سطح پر پاور شیئرنگ فارمولے…

52 mins ago

محفوظ جیل منصوبہ ، پنجاب کی 43 جیلوں میں 9ہزار سے زائدجدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے پنجاب کی تمام جیلوں میں جدید…

57 mins ago