عرب امارات میں بھی غیر متوقع بارشں نے تباہی مچادی، 7 افراد ہلاک

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات میں بھی غیر متوقع بارشں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے .
بارش کے پانی میں گاڑیاں بہہ گئیں،کئی شہری ہوٹلوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں، امارات کے مشرقی حصوں میں سیلاب نے مکانات کو بھی نقصان پہنچایا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں غیر متوقع بارش کے بعد ہنگامی صورت حال ہے، اہم شاہراہوں اور رہائشی عمارتوں کے اطراف پانی جمع ہے .

اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے تمام افراد مختلف ایشیائی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں . بارش کے باعث مشکلات کے شکار شہریوں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، محصور لوگوں کو دبئی اور ابوظبی پولیس نے مدد فراہم کی اور کئی سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں