پہلا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز سکور کرلیے

جمیکا (قدرت روزنامہ) 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن کھانے کے وقفے پر 3 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز سکور کرلیے ہیں ۔ میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیزنے 2وکٹوں کے نقصان پر 2 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو روسٹن چیز اور کریگ براتھویٹ نے تیسری وکٹ کے لیے 49رنز جوڑے جس کے بعد چیز 21 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کنگسٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو کیماروچ نے 11 رنز بنانے والے عمران بٹ کی وکٹیں بکھیر دیں۔ اگلے ہی اوور میں جیڈن سیلز نے عابد علی کو چلتا کرکے پاکستان کو دوسرا نقصان پہنچایا۔
تجربہ کار بلے باز اظہر علی اور بابراعظم نے مزید کسی نقصان کے بغیر سکور 34 تک پہنچایا ہی تھا کہ میچ میں بارش نے مداخلت کردی۔ بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستانی بلے باز کو رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس 47 رنز کی شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب اظہر علی 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سکور میں بغیر کسی اضافے کے کپتان بابراعظم بھی 30 رنز بنا کر چلتے بنے۔
فواد عالم کی فہیم اشرف کے ساتھ 85 رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو کچھ سنبھالا دیا تاہم 186 رنز کے مجموعے پر فہیم اشرف 44 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد فواد عالم کا کوئی کھلاڑی ساتھ نہ دے سکا اور پوری پاکستانی ٹیم 217 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ فواد عالم 56 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جیسن ہولڈر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، کیمار روچ نے 2 اور کائل میئرز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ بریتھ ویٹ (کپتان)، کیرن پاول، نکومورا بونر، کائل میئرز، روسٹن چیز، جرمین بلیک وُڈ، جوشوا ڈی سلوا، جیسن ہولڈر، کیماروچ، جیڈن سیلز اور جومیل ویریکن پر مشتمل ہے ۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے تین میچ بارش کے نذر ہو گئے تھے اور پاکستان نے سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کر لی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان، ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 سال سے کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہارا، آخری 6 ‏میں سے 4 سیریز شاہینوں کے نام رہی تھیں۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

6 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

7 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

8 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

8 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

8 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

8 hours ago