مافیاز نے اپنا تسلط برقرار رکھنے کیلئے اداروں کو تباہ اورلاقانونیت کو فروغ دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مافیاز نے اپنا تسلط برقرار رکھنے کیلئے ادارے تباہ کیے اور لاقانونیت کو فروغ دیا، وقت آگیا ہے نظامِ عدل اپنی توجہ قانون شکنوں اور مجرم اشرافیہ پر مرکوز کرے، وکلاء برادری ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے کردار ادا کرے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق ملک بھر کی بارایسوسی ایشنز کے صدور کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا بار کے صدور شامل تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔
بارایسوسی ایشنز کے صدور نے آئین وقانون کی بالادستی کے حوالے سے عمران خان کے ویژن اور پی ٹی آئی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملک میں قانون کی عملداری اور ریاستی اداروں کے مابین اختیارات کی دستوری تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔ مقتدر سیاسی اتحاد کی جانب سے عدالت عظمیٰ کے ججز کیخلاف نفرت آمیز مہم پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی قومی ترقی کے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ ہے، پی ٹی آئی عدل و انصاف کے قیام کیلئے گزشتہ 26 سال سے سیاسی میدان میں متحرک ہے، مافیاز نے اپنے تسلط کے دوام کیلئے ادارے تباہ، ملک میں لاقانونیت کو فروغ دیا۔

عمران خان نے کہا کہ وقت آگیا ہے نظامِ عدل اپنی توجہ قانون شکنوں اور مجرم اشرافیہ پر مرکوز کرے، وکلاء برادری ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے آگے بڑھے اور کردار ادا کرے۔اس سے قبل چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 8 مارچ کو جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تو ڈالر 178روپے کا تھا۔آج ڈالر 250روپے کا ہوگیا۔8 مارچ کو مہنگائی کی شرح 16اعشاریہ 5 فیصد تھی ،اب 38 فیصد ہوگئی ہے۔امپورٹڈ حکومت کرپٹ اورنااہل ہے۔عمران خان نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ ا س تبا ہی کا ذمہ دار کو ن ہے؟

Recent Posts

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

8 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

18 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

36 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

38 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

48 mins ago

پاکستان کی سفارتی فتح؛ چین، روس، ایران کی بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تصدیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان…

55 mins ago