جب تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو مہنگائی کی شرح 16.5 فیصد تھی جو آج 38 فیصد ہو گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عمران خان کا کہنا ہے کہ جب تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو مہنگائی کی شرح 16.5 فیصد تھی جو آج 38 فیصد ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن اور اس کے اتحادیوں کی وفاقی حکومت کو اس کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ 8 مارچ کو جب ان کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 16.5 فیصد تھی جو آج 38 فیصد کی سطح تک آ چکی۔ عمران خان نے موجود حکومت کو بدمعاشوں اور نااہلوں کا ٹولا قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ اس گند کا ذمہ دار کون ہے؟۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ روز ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری کیے تھے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3.68 فیصد اضافہ ہوا، 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے، دال مسور 12 روپے، دال ماش9 روپے 34 پیسے فی کلو، دال چنا 5 روپے 30 پیسے، دال مونگ کی 3 روپے فی کلو قیمت بڑھ گئی ہے۔
اڑھائی کلو کا گھی کے ٹین کی قیمت 25 روپے مزید بڑھ کر 1426 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح لہسن کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 42 پیسے، آلو کی فی کلو قیمت میں 28 پیسے، دودھ کی فی کلو قیمت میں 56 پیسے، چینی کی فی کلو قیمت میں29 پیسے اور مٹن کی قیمت میں3.45 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بجلی کے فی یونٹ میں1.88 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔ جبکہ پیاز، آٹے کے تھیلے، انڈوں اور فی درجن کیلا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، پیاز کی فی کلو قیمت میں19 روپے اور انڈوں کی فی درجن قیمت میں30 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔

Recent Posts

6 وزارتیں، ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگ زیب نے وفاقی حکومت کی 6 وزارتیں…

4 mins ago

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

13 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

23 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

41 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

43 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

53 mins ago