ہم نہ آتے تو آج ڈالر 400روپے تک پہنچ جاتا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ہم نہ آتے تو آج ڈالر 400روپے تک پہنچ جاتا۔جہاں پر ملک کو پہنچا دیا گیا تھا اس کو درست کرنا چند دنوں کی بات نہیں ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم نہ آتے تو آج ڈالر 400 روپے تک پہنچ جاتا، جہاں پر ملک کو پہنچا دیا گیا تھا اس کو درست کرنا چند دنوں کی بات نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کےساتھ معاہدہ کر کے خلاف ورزی کی گئی، عمران خان نے پیٹرول مہنگا خرید کر کم پر بیچنا شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست کی قیمت ادا کر کے ملکی مفاد کو دیکھا، پہلے میں بھی حکومت بنانے کے حق میں نہیں تھا، ہم نہ آتے تو آج پاکستان سری لنکا سے بھی بدتر حالت میں ہوتا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت 4 سال جھوٹ بولتی رہی، سابق حکومت کے اعداد وشمار سارے غلط تھے،عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے دو ہفتے بعد اس کی نفی کر دی۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ مجھے آرمی چیف کی کال کا کوئی علم نہیں ہے، اگر آرمی چیف نے کال کی ہے تو بالکل درست کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو وہاں پہنچا دیا گیا کہ دنیا کا کوئی ادارہ آپ پر اعتماد نہیں کرتا، 4 سال کی غفلت،کوتاہی ،کرپشن اور نااہلی چار مہینے میں دور نہیں ہوسکتی ، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت مفتاح اسماعیل کنٹرول کرسکتاہے نہ ہی حکومت کر سکتی ہے۔

Recent Posts

دانیا شاہ کے ساتھ وائرل ویڈیو میں اجنبی شخص کی شناخت ہوگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے اہلیہ کی…

6 mins ago

ہانیہ عامر کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنا…

16 mins ago

حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو…

34 mins ago

حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی

بیروت(قدرت روزنامہ)اسرائیلی حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر…

36 mins ago

مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

پشاور(قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمٰن جمعیت علمائے اسلام (ف) کے بلامقابلہ امیر اور مولانا عبدالغفور…

46 mins ago

پاکستان کی سفارتی فتح؛ چین، روس، ایران کی بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تصدیق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان…

53 mins ago