اپنی جنت کوداتادربار میں چھوڑ جانے والے بدنصیب کی تلاش،ویڈیووائرل

(قدرت روزنامہ)ایک پرانی کہاوت ہے کہ ایک ماں تنہادس بچوں کوپال سکتی ہے مگر دس بچے مل کرایک بوڑھی ماں کونہیں رکھ سکتے ۔ماں کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے ،انسان اگر اپنی بوڑھی ماں کی خدمت کرلے توماں کی دعائوں سے نہ صرف اپنی دنیاسنوارسکتاہے بلکہ اپنی آخرت بھی بہتر بناسکتاہے ۔مگرکچھ بدقسمت اولادیں ایسی بھی ہوتی ہیں جوکہ اپنے بوڑھے والدین کوبوجھ سمجھ بیٹھتی ہیں اوراپنی جنت کوخود ٹھکرادیتی ہیں ۔ایسے لوگوں کی یہ سوچ ہوتی ہے کہ ان کے والدین
دنیامیں ان کی ترقی کی رفتار کاساتھ نہیں دے سکتے اوراس وجہ سے ان سے جان چھڑالیناہی بہتر ہوتاہے ۔ایساہی ایک واقعہ ایک ویڈیوکی صورت میں سوشل میڈیاکی زینت بنا،جس نے دیکھنے والوں کودہلاکررکھ دیا۔ویڈیو کسی اجنبی انسان نے بنائی تھی جس میں لاہورمیں داتادربار میں ایک بوڑھی عورت بلک بلک کررورہی تھی۔اس کے آنسو صاف کرنے والا کوئی نہیں تھا ۔ ویڈیو بنانے والے کے مطابق اس عورت کو کوئی داتا دربارچھوڑ کر چلا گیا ہے۔ وہ عورت فالج کی مریضہ تھی جس کی وجہ سے اس کی زبان کام نہیں کر رہی تھی۔ وہ عورت یہ بتانے سے قاصر تھی کہ اس کو یہاں چھوڑ کر کون گیا ہے مگر اس کی بے زبانی اور اس کے آنسو یہ بتا رہے تھے کہ وہ یہاں داتا دربار میں چھوڑے جانے پر بہت دکھی ہے اور واپس اپنے گھر جانا چاہتی ہے مگر اس کی زبان وہ الفاظ ادا کرنے سے قاصر ہے۔ویڈیو بنانے والے نے اس ویڈیو کے ذریعے یہ اپیل کی ہے کہ اس عورت کوپہچان کر اس کو اس کے وارثوںتک پہنچا دیں تاکہ وہ اپنی آخری عمر اپنے پیاروں کے ساتھ گزار سکے۔یہ ویڈیو ان تمام افراد کے دل دہلا دینے کے لیے کافی ہے جو اس حقیقت کو محسوس کر سکتے ہیں کہ اس عورت نے دنیا بھر کی تکالیف کا سامنا کرنے کے بعد اپنے بچوں کو جنم دیا ہوگا ان کو پروان چڑھایاہوگا۔ مگراب جب اس عورت کو فالج نے کمزور کر دیا تو وہ اپنے بچوں کے لیے بوجھ بن گئی اور بچے اس عورت کی خدمت کرنے کے بجائے اس عورت کو بوجھ سمجھ کر داتا دربار میں چھوڑ کر چلے گئے تاکہ اس کو وہاں پردو وقت کی روٹی مل سکے۔اگر اس عورت کے متعلق کسی بھی فرد کو کچھ پتہ ہو تو براہ مہربانی اس کے لواحقین سے رابطہ کر کےاس کو اس کے وارثوں تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں یا پھر اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔

Recent Posts

27ویں آئینی ترمیم کا بھی پہلے کی طرح مقابلہ کریں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا…

9 mins ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم نومبر سے اگلے پندرہ روز کے لیے 2 سے 3 روپے فی لیٹر تک…

42 mins ago

وزیراعظم کی بلاول کو پنجاب میں پاور شیئرنگ پر عملدرآمد کی یقین دہانی

لاہور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں پنجاب کی سطح پر پاور شیئرنگ فارمولے…

48 mins ago

محفوظ جیل منصوبہ ، پنجاب کی 43 جیلوں میں 9ہزار سے زائدجدید کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے پنجاب کی تمام جیلوں میں جدید…

53 mins ago

پاکستان میں بننے والے فونز کی تعداد میں اضافہ

رواں سال کے پہلے نو مہینوں میں مقامی سطح پر کل 22.59 ملین فونز تیار…

56 mins ago

آئینی ترمیم ستائیسویں ہو یا اٹھائیسویں ہم مخالفت میں کھڑے ہوں گے: شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے…

58 mins ago